اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کی حکمت عملی بنا لی۔ وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اپوزیشن سے مذاکرات کا گرین سگنل دے دیا۔
ذرئع کے مطابق حکومتی وفد بھی اسپیکر کی درخواست پر مذاکرات کےلیے تیار ہے تاہم حکومت کا غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہ کرنے کا فیصلہ ہے، مذاکرات صرف تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے ہی ہوں گے۔
دوسری جانب اسپیکر کی پیشکش کے باوجود ابھی تک اپوزیشن کی صفوں میں خاموشی برقرار ہے، اپوزیشن محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف بنانے پر بضد ہے، اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے قبل تحریک انصاف کی کسی بھی مذاکرات کی مخالف ہے۔ تحریک انصاف کی اسپیکر سے آخری ملاقات محموداچکزئی کو اپوزیشن لیڈربنانے کیلئے کی گئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کو اپنے چیمبر میں آنے کی بھی دعوت دی، اپوزیشن کی جانب سے کسی رہنمانے تاحال ا سپیکر چیمبر سے باضابطہ رابطہ نہیں کیا، اپوزیشن کی رضا مندی پر اسپیکر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی بلا لیں گے۔









