بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

این آر اے، پی ڈی ایم اے، ریسکیو، سول ڈیفنس میں معاہدہ

 

لاہور(نیوزڈیسک )نیوکلئر ریگولیٹری اتھارٹی، پی ڈی ایم اے پنجاب، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور سول ڈیفنس کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے ، تابکاری سے متعلق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی اور استعدادکار بڑھانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

پاکستان نیوکلئر ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نیوکلئر ریگولیٹری اتھارٹی، پی ڈی ایم اے پنجاب پی ڈی ایم اے پنجاب، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور سول ڈیفنس سول ڈیفنس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق چاروں ادارے تابکاری سے متعلق کسی بھی ناموافق یا ناخوشگوار صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات کریں گے اور باہمی تعاون سے اپنی استعدادکار میں اضافہ کریں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پی این آر اے بروقت ردعمل، اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے اور تکنیکی رہنمائی کی فراہمی جاری رکھے گا۔اس موقع پر ممبر پی این آر اے نے کہا کہ متعلقہ اداروں کے پاس تابکاری کی نشاندہی کے آلات کی موجودگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔