واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی جوبائیڈن نےاسقاط حمل تک رسائی کےصدارتی حکم پردستخط کرتےہوئےکہاہےکہ سپریم کورٹ کو آزادیوں، ذاتی خودمختاری چھیننےکی اجازت نہیں دینگے، انہوں نےاپنےووٹرزسےاپیل کرتےہوئےکہاہےکہ سب سےموثرجواب بیلٹ باکس ہے، ووٹرز نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں اسقاط حمل کےحامی قانون سازوں کومنتخب کریں،
وائٹ ہائوس نےکہابائیڈن انتظامیہ مانع حمل ادویات تک رسائی کی ضمانت اور اسقاط حمل مسائل پر خواتین کی مدد کیلئے رضاکار وکلاء کا نیٹ ورک قائم کرنا چاہتی ہے، جو بائیڈن نے جمعہ کو کہا کہ وفاقی قانون سازی نے اسقاط حمل کے حقوق کی بحالی کا تیز ترین راستہ پیش کیا ہے اور ووٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں تولیدی آزادیوں کو محفوظ بنانے کے حامی قانون سازوں کو منتخب کریں،بائیڈن نےاسقاط حمل کے آئینی حق کو ختم کرنے کے سپریم کورٹ کےفیصلےکوانتہائی خوفناک قراردیتےہوئےمذمت کی۔









