بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معاشی اصلاحات سے مالیاتی نظام میں بہتری آ رہی ہے، سینیٹر اورنگزیب

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نےکہا ہے کہ پاکستان کے مالیاتی شعبے میں ویزا کے مسلسل تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وزارتِ خزانہ میں ویزا (VISA) کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومتی اصلاحات سے پاکستان کی معیشت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تعاون سے جاری پروگرام اورحکومت کے اصلاحاتی ایجنڈےکی بدولت نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری پر کام ہو رہا ہے ۔

وزیر خزانہ نے وفد کو بتایا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ ٹیکس نظام میں بہتری کےلیے ڈیجیٹائزیشن پر کافی پیشرفت ہوئی ہے۔انہوں نے وفد کو پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے قیام، اسٹیٹ بینک کے تحت ادائیگی کے نظام میں اصلاحات، اور سرکاری وصولیوں و اخراجات کو ڈیجیٹل بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وفدنے ادائیگیوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور مالی شمولیت کے منصوبوں میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔