بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں پارہ سنگل ڈیجٹ میں آگیا

ملک میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے اور کراچی میں بھی پارہ سنگل ڈیجٹ میں آگیا ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں سرد ہوائیں چلنے سے بھی موسم مزید ٹھنڈا محسوس کیا جارہا ہے۔

شہر میں آئندہ کچھ روز سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی چار، پشاور میں چار، اسلام آباد میں پانچ اور لاہور میں سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔