لاہور(نیوزڈیسک) اچھرہ جیولری مارکیٹ کے بعد ہال روڈ مارکیٹ میں بھی مبینہ طور پر کروڑوں کا فراڈ سامنے آگیا، دو ملزمان درجن سے زائد دکانداروں اور خریداروں سے 15 کروڑ کا فراڈ کر کے فرار ہوگئے ، متاثرہ دکانداروں نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں گزشتہ روز درخواستیں دیں مگر تاحال مقدمات درج نہ ہوسکے ۔
پولیس کا کہناہے کہ موصول ہونے والی تمام درخواستوں کی تحقیقات جاری ہیں، دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ فراڈ کی کل مالیت 15 کروڑ روپے سے زائد ہے، ملزمان نے سولر پینل کے سامان اور ایڈوانس رقم کی مدمیں فراڈ کیا، ملزمان صغیر احمد اور صدام نے چندماہ قبل ہال روڈ پر سولر پینلز کی دوکان کھولی تھی، ملزمان 2 روز قبل دوکان بند کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ دکانداروں کاکہناہے کہ ملزمان اس دوران دیگر دکانداروں سے لین دین کرتے رہے، عمیریوسف،معظم وڑائچ،دانیال شیخ سمیت دیگردکانداروں کیساتھ فراڈ ہوا۔









