بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سسیکس کی وکٹ کیپنگ کوچ بھی محمد رضوان کی مداح نکلی

لندن (سپورٹس ڈیسک )کاؤنٹی کرکٹ میں سسیکس کی وکٹ کیپنگ کوچ سارہ ٹیلر بھی محمد رضوان کی مداح نکلی ہیں۔

انگلینڈ کی سابق ویمن کرکٹر اور کاؤنٹی کرکٹ میں سسیکس کی وکٹ کیپنگ کوچ سارہ ٹیلر نے پاکستان کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ بیان کیا ہے۔

دورہ سری لنکا پر روانگی سے قبل محمد رضوان کاؤنٹی چیمپئن شپ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سسیکس کی نمائندگی کررہے رہے تھے جس کی وکٹ کیپنگ کوچ کے فرائض انگلینڈ کی سابق ویمن کرکٹر سارہ ٹیلر انجام دے رہی تھیں۔

مائیگرو بلاگنگ سائٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں محمد رضوان کو سارہ ٹیلر کے ساتھ ہوو میں ٹریننگ سیشن کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹریننگ سیشن کے دوران محمد رضوان کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے سارہ ٹیلر نے اس کو خود کے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں یہ سخت محنت کرنے والوں میں ایک ہیں جن کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، شکریہ بھائی۔

واضح رہے کہ سارہ ٹیلر نے صرف 30 برس کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی جبکہ وہ گذشتہ سیزن سے ہی سسیکس سے منسلک ہیں۔

سارہ ٹیلر کو 2021 میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں ابوظہبی کا اسسٹنٹ کوچ بھی مقرر کیا گیا تھا جبکہ وہ دی ہنڈریڈ کے آئندہ سیزن میں مانچسٹر اوریجنلز کی ٹیم میں بطور اسسٹنٹ کوچ بھی فرائض انجام دیں گی۔