بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جوقانون ہاتھ میں لے گااسے کچل دوں گا،شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنے جے یوآئی کارکنوں کی گزشتہ روز گرفتاری کے حوالے سے کہاکہ میں دہشت نہیں پھیلاناچاہتالیکن ہمارے پاس اطلاعات اچھی نہیں ہیں۔

بارہ کہوسے ہم نے ایک گروپ پکڑ اہے۔ہم نے اسپیکرکی رضامندی سے سرچ وارنٹ لیے ،ان سے 5گھنٹے مذاکرات کیے۔اپوزیشن کے پاس 172بندے نہیں ہیں۔بعد میں آپ کے 12ایم این ایز کم ہوجائیں تومجھ پرالزام نہ لگائیں۔وزیرداخلہ نے کہاکہ کسی ایم این اے کوسیکورٹی کی ضرورت ہے توہم تیارہیں ۔

انہوں نے کہاکہ میں اورمولانافضل الرحمٰن ہٹ لسٹ پرہیں۔نواز شریف اورآصف زرداری فضل الرحمٰن کواستعمال کررہے ہیں۔سارے کان کھول کرسن لیں ابھی میں لحاظ کیاہے عدم اعتمادجمہوریت کاحصہ ہے ۔عدم اعتماد آپ نے لانی ہے آپ ملیشیاکولاکرکیاتاثردیناچاہتے ہیں۔22اور23تاریخ کواسلام آبادمیں چھٹی ہے۔

میں اپوزیشن کوکہناچاہتاہوں کسی غلط فہمی میں نہ رہنا۔آپ کوپوراحق ہے کہ ہمارے خلاف ووٹ کااستعمال کریںلیکن آپ کویہ حق نہیں کہ پرائیویٹ ملیشیاکولاکردہشت پھیلائیں۔لاجز اورپالیمنٹ ہائوس کورینجرز کے حوالے کرنے کافیصلہ کیاہے۔

امن وامان کامسئلہ پیداکیاتونہیں دیکھوں گاکہ کون کتنابڑالیڈرہے