بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈ بینک کے اعتراضات دور ہونے کے بعد کے فور منصوبے کا کام دوبارہ شروع

کراچی کے اہم کے فور منصوبے کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ واٹر کارپوریشن کی جانب سے ورلڈ بینک کے اٹھائے گئے اعتراضات دور کرنے کے بعد منصوبہ بحال کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک نے منصوبے پر ماحولیاتی تحفظ اور حفاظتی اقدامات سے متعلق اعتراضات اٹھائے تھے، جس کے باعث یونیورسٹی روڈ پر کے فور آگمینٹیشن کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ اعتراضات اور روٹ میں تبدیلی کے سبب منصوبہ کچھ عرصے کے لیے معطل رہا۔
کے فور آگمینٹیشن منصوبے کا باضابطہ آغاز کیا گیا تھا اور 10 نومبر تک ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ اردو یونیورسٹی سے حسن اسکوائر تک 2.7 کلومیٹر طویل لائنیں بچھانے کا پلان تھا، تاہم اب تک صرف 10 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو سکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزائن میں تبدیلی کے بعد اب ایک ہی ٹریک پر لائنیں بچھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت بڑی قطر کی پانی کی پائپ لائنیں ڈالی جا رہی ہیں تاکہ شہر کو اضافی پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔