بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنوبی وزیرستان: خارجی دہشت گرد حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد شہید، مولانا فضل الرحمان کا اظہارِ افسوس

جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں ایک افسوسناک واقعے میں مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہوگئے۔ گزشتہ روز دہشت گردوں کے حملے میں وہ شدید زخمی ہوئے تھے، جب خارجی دہشت گردوں نے انہیں اور ان کی بیٹی کو مدرسے کے قریب نشانہ بنایا۔
جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے مولانا حافظ سلطان محمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے اہلخانہ، کارکنان، علاقہ کے لوگوں اور تلامذہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں اور ملک میں امن و امان کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔