بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور: منشیات مقدمے میں 7 پولیس اہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے منشیات کے ایک مقدمے میں 7 پولیس اہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد خان نے کی، جس میں ایس ایچ او حضرت حیات خان، ایڈیشنل ایچ او شاہ زیب خان سمیت دیگر 7 پولیس اہلکار مقدمے میں بطور گواہ نامزد ہیں۔
پراسیکیوشن کے مطابق یہ تمام گواہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے، جس پر عدالت نے ان سب کی تنخواہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا اور متعلقہ پولیس افسران کو مراسلہ لکھ دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ پولیس اہلکاروں کی تنخواہ تا حکم ثانی بند رہے گی، جبکہ کیس کی مزید سماعت 26 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔