بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران میں احتجاج: پاکستان نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت دے دی

ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری مظاہروں کے پیش نظر پاکستان نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حالات بہتر ہونے تک ایران کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری اپنی حفاظت اور سلامتی کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران کا غیر ضروری سفر موخر کریں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہری انتہائی احتیاط برتیں، چوکنا رہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
شہری سہولت کے لیے دفتر خارجہ نے پاکستانی سفارتی دفاتر سے رابطے کے نمبرز بھی فراہم کیے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری مدد حاصل کی جا سکے۔
ایران میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے 13 روز سے جاری ہیں، اور ایرانی سفیر کے مطابق غیر ملکی عناصر کی مداخلت نے انہیں پرتشدد بنا دیا ہے۔