بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبر پختونخوا میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل کو سمجھنا اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنا وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو خاص اہمیت دینے کا اعلان کیا۔
وزیراعظم سے خیبر پختونخوا کے عوامی نمائندوں نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
شرکاء نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے اور گورننس کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں، صحت، تعلیم، انفرااسٹرکچر اور عوامی فلاح کے لیے کوئی واضح پالیسی نہیں ہے۔
شہباز شریف نے عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنے حلقوں میں عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے صوبے کے مسائل کے حل کے لیے فعال اقدامات کر رہی ہے اور عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جا رہی ہے۔