پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی ٹیم سیالکوٹ کے مالک حمزہ مجید نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے وعدہ کیا ہے کہ جلد ہی سیالکوٹ اسٹیڈیم کو مکمل طور پر فعال اور جدید بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم نے بڈ جیت لی ہے، اب ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں اور اس پر بھرپور توجہ دینی ہوگی۔
حمزہ مجید نے یہ بات نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے لوگ کرکٹ کے بہت شوقین ہیں اور پیر کو پی ایس ایل کے ساتھ ہمارا معاہدہ طے پایا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل میں ہر فرنچائز کو بھرپور موقع دیا جائے گا تاکہ بہترین ٹیمیں تشکیل دی جا سکیں۔
چیئرمین پی سی بی نے سیالکوٹ اسٹیڈیم کو آباد کرنے کا وعدہ کیا، حمزہ مجید








