پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ انہیں میڈیکل سہولیات اسٹیٹ لائف انشورنس کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔
اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے پی آئی اے کے سابق ملازمین کو میڈیکل سہولتیں دینے کے لیے تحریری احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ان کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین ملک بھر کے اسٹیٹ لائف انشورنس کے پینل اسپتالوں میں علاج کروا سکیں گے اور میڈیکل سہولیات میں لیبارٹری خدمات بھی شامل ہوں گی۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام پینل اسپتالوں اور لیبارٹریز کو احکامات کی نقل فراہم کر دی گئی ہے، جبکہ متعلقہ ڈسٹرکٹ میڈیکل افسران (DMOs) اور ہیلتھ فیسلیٹی افسران (HFOS) اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ احکامات کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کو بروقت خدمات فراہم کی جائیں۔
اس اقدام سے نہ صرف سابقہ ملازمین کو صحت کے شعبے میں سہولت میسر آئے گی بلکہ انہیں نجکاری کے بعد بھی میڈیکل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کو میڈیکل سہولیات جاری رکھنے کا فیصلہ








