بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں نقل مکانی کا عمل شروع، انتظامیہ نے مالی امداد کا اعلان کر دیا

ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے میدان علاقے میں آج سے مقامی رہائشیوں کی نقل مکانی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہر خاندان کو ابتدائی مالی امداد کے طور پر 2.5 لاکھ روپے فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ ماہانہ 50 ہزار روپے کی امدادی رقم بھی دی جائے گی تاکہ متاثرہ افراد اپنی مرضی کے مطابق رہائش اختیار کر سکیں۔
نادرا اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے رجسٹریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں ابتدائی چار روز میں ایک ہزار 42 خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔
ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن اور نقل مکانی کا عمل 25 جنوری تک جاری رہے گا، جبکہ پانچ اپریل سے متاثرین کی واپسی اور بحالی کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔
علاقائی حکام کے مطابق وادی تیراہ کے میدان علاقے کی مجموعی آبادی تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔