جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مختلف دینی و تنظیمی اجتماعات سے خطاب کریں گے اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
شیڈول کے مطابق 11 جنوری کو صبح 10 بجے مولانا فضل الرحمان جامعہ اشرفیہ لاہور میں تعزیتی اجتماع اور مدارس کنونشن سے خطاب کریں گے۔ اسی روز بعد از نمازِ ظہر وہ جامعہ مدنیہ جدید، رائیونڈ روڈ لاہور میں ختمِ بخاری کے اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان 12 جنوری کو بعد از نماز ظہر صوبائی ڈیجیٹل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گے، جہاں تنظیمی و میڈیا حکمتِ عملی پر بھی گفتگو متوقع ہے۔
دورے کے دوران جے یو آئی کے سربراہ علماء کرام، سماجی شخصیات، جماعتی عہدیداران اور پارٹی کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی کوآرڈی نیٹر انجینئر ضیاء الرحمان، صوبائی امیر مولانا صفی اللہ، سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے








