اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو آبپارہ میں شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس میں دلہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رات دو بجے بارات کے گھر پہنچنے کے بعد سلنڈر دھماکا ہوا، جس سے عمارت گر گئی، ملبے تلے دب کر دلہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔
پولیس کے مطابق لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق گھر میں شادی کا فنکشن جاری تھا کہ سلنڈر دھماکا ہو گیا، دھماکا 66 کوارٹرز گلی نمبر 23 میں ہوا جس سے 4 گھر متاثر ہوئے ہیں۔









