بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان، کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹول 2026 کے تحت تاریخ ساز میراتھن ریس کامیابی سے اختتام پذیر

تربت(نیوز ڈیسک) تربت میں کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹول 2026 کے تحت منعقد ہونے والی پانچ کلومیٹر میراتھن ریس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ اس ریس میں عوام، طلبہ، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی، جس سے شہر میں ایک مثبت اور متحرک ماحول دیکھنے میں آیا۔
میاراتھن ریس کے اختتامی مرحلے پر ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میراتھن ریس کو ضلع کیچ کے لیے ایک یادگار اور تاریخی اقدام قرار دیا۔
ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ کا کہنا تھا کہ اسپورٹس فیسٹول نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ، مثبت سوچ کی ترویج اور صنفی شمولیت کو یقینی بنانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ معاشرے میں ہم آہنگی، نظم و ضبط اور اعتماد کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
شرکاء اور شہریوں نے کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹول 2026 کے انعقاد کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ نوجوان نسل کو صحت مند اور تعمیری مصروفیات کی طرف راغب کیا جا سکے۔