بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور عمان کی فوجی مشقیں معمول کا حصہ ہیں، کمانڈر سعید بن سلطان

عمان (ویب ڈیسک) پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس رہ نورد، پی این ایس مددگار اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز پی ایم ایس ایس کشمیر نے بندرگاہ سلطان قابوس، مسقط، عمان کا دورہ کیا۔ بندرگاہ پر پہنچنے پر عمانی حکام نے پاکستانی بحری جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران مشن کمانڈر اور کمانڈنگ افسران نے رائل نیوی آف عمان کی اعلیٰ بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ مشن کمانڈر نے قائم مقام کمانڈر رائل نیوی آف عمان، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اینڈ پلانز، کمانڈر میری ٹائم سکیورٹی سینٹر، نیول بیس اور سلطان قابوس نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ سے ملاقات کی۔بندرگاہ دورے کے بعد پاکستان نیوی اور پی ایم ایس اے کے جہازوں نے رائل عمان نیوی کے جہاز KHASAB کے ساتھ پاسج ایکسرسائز میں حصہ لیا۔ سمندر میں ہونے والی اس مشترکہ بحری مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی، آپریشنل تعاون اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔پاکستان اور عمان سمندری ہمسائے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی دورے، بحری جہازوں کی بندرگاہی آمد و رفت اور مشترکہ مشقیں معمول کا حصہ ہیں۔ ایسے اقدامات خطے میں بحری امن و سلامتی کے فروغ اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔