جدہ:(ویب ڈیسک)او آئی سی کے 22ویں غیر معمولی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور مصر کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے موقع پر مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ غزہ اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ فریقین نے بین الاقوامی قانون اور فلسطینی عوام کے جائز مؤقف کی حمایت پر زور دیا۔









