کراچی :(نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوانوں سے مل کر ہم یہ ظالمانہ نظام تبدیل کریں گے۔
کراچی میں ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا نیتن یاہو دہشتگرد ہے جس نے ہمارے غزہ کے 70ہزار بچے مار دیے۔
اُنہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کو امریکا کے ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی حاصل ہے،وڈیروں اور جاگیرداروں نے سندھ پر قبضہ کرلیا ہے، مٹیاری:سندھ میں ہزاروں بچے سکول نہیں جاتے، سندھ کا حصہ سندھ کو پنجاب کا حصہ پنجاب کو ملنا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بتائے صوبہ سندھ کا حصہ کہاں ہے، سندھ حکومت اربوں روپے کے حصے میں کرپشن کرتی ہے،اب بہت ہوگیا ہے جماعت اسلامی پورا پلان بنا کر عوام کی خدمت کرے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کے ساتھ مل کر ہم یہ ظالمانہ نظام تبدیل کریں گے، فری آئی ٹی کورس کروائیں گے، بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گے۔









