چین کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، وزیر اعظم لیسوتھو
بیجنگ:چینی وزیر خارجہ ونگ ای نے ماسیرو میں لیسوتھو کے وزیر اعظم سام میٹکن سے ملاقات کی –
اتوار کے روز وزیر اعظم سام میٹکن نے لیسوتھو سمیت افریقی ممالک کی ترقی کے لیے چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی قیمتی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیسوتھو ایک چین کے اصول پر کاربند ہے، چین کے بنیادی مفادات کے تحفظ میں اس کی مکمل حمایت کرتا ہے ، چین کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے، عوامی و ثقافتی تبادلوں کے فروغ اور عملی تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے افریقی مصنوعات پر چین کی جانب سے نافذ کی گئی زیرو ٹیرف پالیسی پر بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیسوتھو برکس سمیت مختلف کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر چین کے ساتھ اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے .
وزیر خارجہ ونگ ای نے کہا کہ چین لیسوتھو کے ساتھ مل کر اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ، لیسوتھو کی جانب سے ایک چین کے اصول پر کاربند رہنے کو سراہتا ہے اور لیسوتھو کی خودمختاری، قومی وقار اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین افریقی ممالک کے ساتھ کھڑا رہے گا، لیسوتھو سمیت گلوبل ساوتھ کے لیے انصاف کی وکالت کرے گا، یکطرفہ جبر کی مخالفت کرے گا ، اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرے گا .اسی دن، وزیر خارجہ ونگ ای نے لیسوتھو کے وزیر خارجہ ماپوجونا لیوجونے کے ساتھ بھی بات چیت کی ۔









