بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ٹانک میں دہشتگرد حملے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔

انہوں نے واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو جلد از جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔