بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی پولیس کی “نشہ اب نہیں” آگاہی واک، اجتماعی جدوجہد کا پیغام

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) اسلام آباد پولیس کی انسدادِ منشیات مہم “نشہ اب نہیں” کے تحت ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں، طلبہ، فرینڈز آف پولیس اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی۔ واک کا آغاز شاہین چوک سے ہوا اور این ڈی یونیورسٹی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔

واک میں ایس پی سٹی ڈاکٹر ایاز حسین، ایس پی انڈسٹریل ایریا خالد محمود اعوان اور آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے منشیات کے خلاف اجتماعی جدوجہد پر زور دیا اور کہا کہ یہ مہم ہر طبقۂ فکر کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات معاشرے اور نوجوان نسل کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور اسلام آباد پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔ آئی جی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے خلاف اقدامات میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ معاشرے کو اس خطرے سے محفوظ بنایا جا سکے۔