بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد ،نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانیوں سمیت تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحٰی کی مبارک اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خلیل حضرت ابراہیم (ع) اور ان کے عظیم فرزند حضرت اسماعیل(ع) کی فرمانبرداری کو انتہائی پسند فرماتے ہوئے قربانی کی عظیم روایت بنا دی ،قربانی کا اصل مفہوم اللہ رب العزت کی اطاعت و فرمانبرداری ہے ،اللہ تعالیٰ اپنے اطاعت گزار بندوں کی نیت دیکھتا ہے اور اسی کی بنیاد پر اجر عطا فرماتا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ حضرت ابراہیم (ع) اور ان کے عظیم فرزند حضرت اسماعیل(ع) کی سیرت پاک کی پیروی میں ہی ہم سب کی نجات ہے ،یتیموں، بیوائوں، بے کسوں اور ناداروں کی مدد کرکے ہم اس عظیم دن کا حق ادا کر سکتے ہیں ،عیدالاضحیٰ کے موقعے پر مشکلات و مصائب کے شکار بھائیوں بہنوں کی مدد پر خصوصی توجہ دی جائے ،انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی عالمی لہر کے اثرات کی وجہ سے اپنے ارد گرد موجود ضرورت مندوں اور سفید پوشوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں،سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کو نہ بھولیں، ان کی بھرپور مدد کریں، مشکل کی اس گھڑی میں ان کی غم گساری ہمارا فرض ہے نوجوان نسل عید قربان کے اصل مفہوم سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوجوان معاشرے میں تحمل، برداشت، ایثار وقربانی کی عملی مثال بنیں، معاشرے میں اپنے اخلاق و اقدار سے حقیقی تبدیلی لائیں ،عیدالاضحیٰ کے موقعے پر عوام سے کورونا وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی اپیل کرتا ہوں ،آلائیشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے لئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مستعدی سے فرائض انجام دیں۔