لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی کو تھپڑمارنے پر میچ ریفری نے لاہور قلندرز کے باولر حارث روف کو خبردار کیا ہے۔ حارث روف کو گزشتہ شب پیش آئے واقعے کے بعد میچ ریفری نے طلب کر لیا اور ان سے ان کے اقدام کی وضاحت مانگی۔جس پر حارث رﺅف نے اپنے عمل کو مذاق او رہنسی کھیل قراردے دےا۔تاہم میچ ریفری نے انھیں مستقل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ۔ حارث کو بتایا گیا کہ کسی بھی کھلاڑی کو ہنسی کھیل میں بھی نظم و ضبط کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔میچ ریفری نے فاسٹ باﺅ لر سپرٹ آف گیم کا بھی خیال رکھنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ حارث رﺅف کی گیند پر کامران غلام نے آسان کیچ چھوڑ دیا تھا۔جبکہ بعد میں فواد احمد نے کیچ پکڑا اور کامران غلام جشن منانے آئے تو حارث رﺅف نے انھیں تھپڑ جڑ دیا۔