اسلام آباد:(نیوزڈیسک)صدر آصف علی زرداری آج سے سولہ جنوری تک وفد کے ہمراہ بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران صدرِ مملکت، بحرین کے بادشاہ، شاہ حمد بن عیسیٰ ال خلیفہ، اور بحرین کے ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ سلمان بن حمد ال خلیفہ سے ملاقاتیں کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں میں دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ یہ دورہ برادر خلیجی ملک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ تجارت و معاشی شراکت داری ، دفاع و سلامتی، اور عوام سے عوام کے روابط کے فروغ کا باعث بنے گا۔









