قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر قلات میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جس دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس کے علاوہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کےلیےعزم استحکام مہم جاری رہےگی۔









