واشنگٹن:(ویب ڈیسک)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو متنبہ کر تے ہو ئے کہا کہ اگر مظاہرین کو پھانسی دی گئی تو سخت کارروائی کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ ایران میں جو کچھ ہو رہا ہے،،ویسا ہی جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ لوگوں کو قتل کیا جائے اور پھانسی کی بات ہو تو پھر اس کا نتیجہ ایران کے لیے بالکل اچھا نہیں ہوگا۔تاحال مظاہرین کو پھانسی کی کوئی رپورٹ مو صول نہیں ہوئی ۔۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات ختم اور حکام سے ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قتل عام رکنے تک کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔ ایران انسانیت کا مظاہرہ کرے اور قتل عام بند کرے۔صدر ٹرمپ نے مزیدکہا کہ قاتلوں اور ظالموں کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔امریکی صدر نے امریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کا بھی مشورہ دیا۔









