بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہیلتھ و ایجوکیشن سیکٹر کی بہتری اولین ترجیح ہے،سرفراز بگٹی

کوئٹہ:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیٹا گورننس فریم ورک اور ایڈووکیسی کے ذریعے پالیسی سازی کو جدید طرز پر استوار کیا جائے گا اور آبادی سے متعلق فیصلے مستند ڈیٹا اور شواہد کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔

کوئٹہ میں اقوام متحدہ کے ادارے برائے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) کے نمائندے لوائے شبانیہ سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور ماں اور بچے کی صحت کے اشاریوں میں بہتری لانے کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں۔