بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برآمدی معیشت کیلئے ٹیرف ریشنلائزیشن ناگزیر ہے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اصلاحات کا مقصد ملکی خزانے پر بوجھ کم کر کے معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔برآمدات پر مبنی معیشت کی طرف جانے کیلئے ٹیرف کو ریشنلائز کرنا ناگزیر ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سےلے کر فنانس ڈویژن کو منتقل کیا ہے ۔ایف بی آر کا فوکس ٹیکس وصولی پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر بینکنگ افراد کو باقاعدہ مالیاتی نظام میں شامل کیا جا رہا ہے۔رواں برس جون تک تمام حکومتی ادائیگیاں ڈیجیٹل چینلز پر منتقل ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ 78 سال میں پہلی بار ٹیرف اصلاحات کے ذریعے خام مال پر ڈیوٹیز کم کی جا رہی ہیں۔ٹیرف میں کمی سے پاکستان کی برآمدات اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ رواں سال 41ارب ڈالر کے ترسیالات زر موصول ہونے کی توقع ہے ۔ آئندہ ہفتوں میں پانڈا بانڈ کے بارے میں خبریں آئیں گی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ معاشی اصلاحات پاکستان کیلئے “ایسٹ ایشیا مومنٹ” ثابت ہو سکتی ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔صنعتوں کو دی جانے والی طویل المدتی مراعات ختم کر کے انہیں عالمی مارکیٹ کے قابل بنایا جائے گا۔