بینکاک:(ویب ڈیسک) شمالی مشرقی تھائی لینڈ میں ٹرین پر کرین گرنے سے 22 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے ہیں ۔کرین گرنے کے بعد مسافر ٹرین میں آگ لگ گئی ۔ حکام کے مطابق حادثہ شمال مشرقی صوبے میں پیش آیا ۔حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔
حکام کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹرین میں 195 مسافر سوار تھے۔۔ کرین ٹرین کی تین بوگیوں پر گری، اور زیادہ تر ہلاکتیں ان دو بوگیوں میں ہوئیں جو براہ راست زد میں آئیں۔پولیس کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ٹرین تھائی دارالحکومت بینکاک سے ابون راتچاتھانی صوبے کی طرف جا رہی تھی۔









