لاہور(نیوزڈیسک) ائرپورٹ اور اس کے اطراف شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث پروازوں کے شیڈول میں گڑبڑی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
ائرپورٹ انتظامیہ کے مطابق بیرونِ ملک جانے اور آنے والی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 6 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
اس وقت ائرپورٹ کے اطراف حد نگاہ صرف 600 میٹر ہے، جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشنز متاثر ہو رہے ہیں۔
ائرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ائرپورٹ آنے سے قبل اپنی فلائٹ انکوائری ضرور کریں تاکہ کسی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔
ملک میں شدید دھند کے ڈیرے، موٹرویز متعدد مقامات سے بند
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے، جس کے پیشِ نظر ایئرپورٹ انتظامیہ اور متعلقہ حکام مستعد رہنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔









