بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گھریلوصارفین کوبلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، علی پرویز ملک

گھریلوصارفین کوبلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، علی پرویز ملک

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نےسردیوں کےدوران گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم نہ ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے سوئی گیس کمپنیوں کو گیس فراہمی بہتر بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وفاقی وزیر نےسوئی ناردرن اور سوئی سدرن کو واضح ہدایات دیتےہوئےکہا کہ گھریلوصارفین کوبلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے،صنعت سے گھریلو شعبے کو اضافی گیس منتقل کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

وزیرپیٹرولیم نےسوئی کمپنیوں کوگیس کی طلب و رسد سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئےکہاکہ پیٹرولیم ڈویژن میں روزانہ صبح 10 بجےگیس کی صورتحال کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے،سوئی ناردرن کے مطابق 6 جنوری سے گھریلو گیس سپلائی 691 سے بڑھا کر 746 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی ہے جبکہ شیوا فیلڈ کی پیداوار 55 سے بڑھا کر 65 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی ہے۔

سوئی سدرن حکام کا کہنا ہےکہ دو گیس فیلڈز کی بحالی سے سپلائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں گھریلو صارفین کو 39 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم صنعت کو گیس بندش ایک دن سے بڑھا کر دو دن کرنے کے معاملے پر مشاورت جاری ہے۔

وفاقی وزیر نےکہا کہ حکومت کی اولین ترجیح سردیوں میں گھریلو صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔