داہیگل (نیوزڈیسک) محکمہ جیل خانہ جات نے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم کو تبدیل کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں سینٹرل جیل فیصل آباد کا سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ساجد بیگ کو سینٹرل جیل راولپنڈی اڈیالہ کا نیا سپرنٹنڈنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ساجد بیگ اس سے قبل سینٹرل جیل فیصل آباد میں سپرنٹنڈنٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق تبادلے انتظامی امور کو بہتر بنانے اور کارکردگی میں بہتری کے لیے کیے گئے ہیں۔









