بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

60 فیصد مظاہرین کی اموات سر پر ضرب سے ہوئیں: ایرانی وزیر دفاع

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی وزیرِ دفاع عزیز نصیرزاد نے کہا ہے کہ حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران ہونے والی اموات میں سے تقریباً 60 فیصد سر پر ضرب لگنے کے باعث ہوئیں، جبکہ بیشتر ہلاکتیں چاقو کے وار اور گلا گھونٹنے جیسے پُرتشدد طریقوں سے ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ مظاہروں کے دوران 150 سے زائد دکانیں تباہ کی گئیں تاہم کسی دکان کو لوٹا نہیں گیا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ احتجاج معاشی مسائل کے لیے نہیں بلکہ شرپسندی پھیلانے کے لیے منظم کیے گئے تھے۔ وزیرِ دفاع کے مطابق ملک دشمن عناصر نے مذہبی اور ثقافتی مقامات کو بھی نشانہ بنایا۔

عزیز نصیرزاد نے الزام عائد کیا کہ ایران میں بدامنی پھیلانے کے لیے بیرونی حمایت سے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی، اور اس بار امریکی اور اسرائیلی حکام نے اپنی بدنیتی کسی بھی طرح نہیں چھپائی۔