بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک امریکہ تربیتی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026ء جاری

 

راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاک فوج اور امریکی فوج کے درمیان مشترکہ تربیتی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026ء جاری، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر، پبی میں وزیٹر ڈے تقریب، پاکستان میں امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سمیت سینئر امریکی فوجی حکام اور کمانڈر راولپنڈی کی شرکت،،آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور امریکی افواج کے درمیان 8 جنوری سے شروع ہونیوالی تربیتی فوجی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026ء جاری ہیں، انسداد دہشت گردی کے پہلو پر مرکوز دو ہفتے طویل مشقوں کا آغاز 1995ء سے ہوا اور اس دو طرفہ تربیتی مشقوں کے سلسلے کی یہ 13ویں مشق ہے، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر، پبی میں وزیٹر ڈے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان میں امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سمیت سینئر امریکی فوجی حکام اور کور کمانڈر راولپنڈی نے شرکت کی، جنہیں مشق کے دائرہ کار، مقاصد اور امور کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی، دونوں افواج کے شرکاء کی جانب سے اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت کا مظاہرہ کیا گیا، جسے معززین نے سراہا، مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کے تجربات کے تبادلے، مختلف پہلوئوں اور طریقہ کار کو بہتر بنانے سمیت دو طرفہ فوجی تعاون کو بڑھانا ہے،،