وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا دہشتگرد پھر سراٹھا رہے ہیں۔ ان کا سر کچلا جائے گا۔ دہشتگردی کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحرہند میں ڈبو دیں گے۔
قومی پیغام امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کے گٹھ جوڑ کے ثبوت موجود ہیں۔ پاک بھارت جنگ کا بھی ذکر کیا، کہا فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا ۔ علما امن کا پیغام پاکستان کے چپچے تک پہنچائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ قومی امن کمیٹی کی اس وقت ضرورت ہے، قیام پاکستان میں علمائے کرام کا اہم کردار تھا، اللہ نےپاکستان کو وہ وسائل عطا کیے ہیں جو کسی ملک کے پاس نہیں، پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل کی طرف گامزن ہے۔ اہداف کا حصول مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں ایک لاکھ پاکستانی شہید ہوئے، ہم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی اور دوسرے ممالک کو بچایا۔
اس موقع پر قومی پیغام امن کمیٹی کی خیبرپختونخوا کے علما کی دو روزہ کانفرنس بلانے کی تجویز دی۔رہنماؤں کا کہنا تھا خوارج کا پاکستان اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔









