اسلام آباد:(نیوزڈیسک) نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت انڈونیشیا کے صدرپرابوو سوبیانتو کے گزشتہ دورۂ پاکستان کے بعد پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات سے متعلق بین الوزارتی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اجلاس میں وزیرِ صحت، وزیرِ اعظم کے خصوصی معاون طارق باجوہ اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔









