بیجنگ:(ویب ڈیسک) چینی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ تائیوان کے علیحدگی پسند عناصر کو سخت سزا دینے کے تمام اقدامات قابلِ اختیار ہیں۔
سی جی ٹی این کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارتِ دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نےجمعہ کو پریس بریفنگ کے دوران حالیہ فوجی امور سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تائیوان کا معاملہ خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کے حل کا اختیار صرف چینی عوام کو حاصل ہے، کسی بیرونی طاقت کو اس میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ تائیوان کے علیحدگی پسند عناصر سے نمٹنا چین کا خود مختار حق ہے۔ ترجمان نے زور دے کر کہا کہ جو بھی اقدامات تائیوان کے علیحدگی پسند عناصر کو سخت سزا دینے کے لیے موثر ہو سکتے ہیں، وہ تمام کے تمام قابلِ اختیار ہیں۔









