بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اوگرا کی جنوری کیلئےقیمت فی ایم ایم بی ٹی یو 54 سینٹ کی کمی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جنوری کے مہینے کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں فی ایم ایم بی ٹی یو 54 سینٹ کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 11.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 57 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 10.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو طے کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی سے صارفین پر پڑنے والا بوجھ کم ہونے کی توقع ہے۔