بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکورکی سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی سے ملاقات،دورہ پاکستان کی دعوت

مکہ مکرمہ(خواجہ بابر)وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے اس سال حج کا خطبہ دینے والے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی سے ملاقات کی۔اور انھیں حج کا خطبہ دینے پر مبارک باد پیش کی۔ اور کہا کہ انھوں نے جامع اور بہترین خطبہ دیا ہے۔اور اسلامی تعلیمات کا نچوڑ پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور امام حج سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کی عالم اسلام کے لیے بہت زیادہ خدمات ہیں۔ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی قیادت میں رابطہ نے دنیا میں اسلام کی صحیح تصویر اجاگر کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔مغرب میں پھیلا اسلامو فوبیا کا ڈر تب ہی ختم ہو سکتا ہے جب اسلامی تعلیمات کا پرچار ہو۔

اور اس حوالے سے ڈاکٹر العیسی کا نمایاں کردار ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے انھیں دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔اس موقع پر ڈائریکٹر حج ساجد منظور اسدی اور طاہر لطیف بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی پاکستان اس سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ان کو لاہور کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نے عالم اسلام کے حوالے سے ان کی خدمات پر اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی دی ہوئی ہے۔

مکہ مکرمہ،وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی سے ملاقات کر رہے ہیں۔