کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم پاکستان نے آسٹریلوی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنیوالی قوم ہے ۔دہشتگردی کے باعث کسی سال سے انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم رہے۔
ایک کھلاڑی کی اصلی آزمائش ٹیسٹ کرکٹ میں ہوتی ہے۔میں ڈپلومیسی اورڈائیلاگ پریقین رکھتاہوں۔ہماری حکومت نے ملک کے اندرسیکورٹی حالات کوبہتربنایا۔آسٹریلوی ٹیم کوصدارتی سطح کی سیکورٹی دی جارہی ہے۔پاکستانی قوم آسٹریلیاکے ساتھ سیریز کاجوش وخروش سے انتظارکررہی تھی ۔
سیاسی مصروفیات کے باعث کرکٹ دیکھنے کاوقت نہیں ملتالیکن اخبارپڑھتارہتاہوں ۔آسٹریلیااورپاکستان کے درمیان فیصلہ کن میچز تب ہوں گے جب پچز اچھی بنائی جائیں گی،
موجودہ بھارتی حکومت اقلیتوں بالخصو ص مسلمانوں کے نفرت پھیلارہی ہے ۔خراب تعلقات کے باعث پاک بھارت کرکٹ تعلقا ت پربھی اثرپڑا۔بین الاقوامی سطح پربڑھتی مہنگائی نے لوگوں کوغربت کی سطح سے نیچے دھکیل دیا۔ایک اچھے کپتان کومعلوم ہوناچاہیے کہ اچھے بائولرکوکب استعمال کرناہے۔ْ1976کادورہ آسٹریلیامیرے کیرئرکے بہترین لمحات میں شامل ہے ۔









