بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روپیہ مضبوط، مہنگائی کم؛ شرح سود میں کمی کی راہ ہموار

روپیہ مضبوط ہونے، مہنگائی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری کے باعث شرح سود میں کمی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ریسرچ ادارے کے مطابق اسٹیٹ بینک اپنی پہلی مانیٹری پالیسی 26 جنوری کو اعلان کرے گا اور توقع ہے کہ اس میں شرح سود کم کی جا سکتی ہے۔
سروے میں شامل 80 فیصد شرکا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نئی پالیسی میں شرح سود کم کرے گا۔ ان میں سے 56 فیصد نے توقع ظاہر کی کہ 50 بیسز پوائنٹس کمی ہوگی، جبکہ 15 فیصد کے مطابق شرح سود میں ایک فیصد کمی ممکن ہے۔ 20 فیصد شرکا کا خیال ہے کہ شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور 5 فیصد کے مطابق 25 بیسز پوائنٹس کمی ہو سکتی ہے۔ 3 فیصد شرکا نے 75 بیسز پوائنٹس تک کمی کی پیشگوئی کی۔
یہ یاد رہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے 15 دسمبر کو شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کی تھی۔ سروے کے مطابق 49 فیصد شرکا کا خیال ہے کہ جون 2026 تک شرح سود 10 فیصد پر برقرار رہے گی، جبکہ 46 فیصد کے مطابق یہ 10 فیصد سے کم ہو جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری، ترسیلات زر میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی کے سبب شرح سود کو موجودہ 10.5 فیصد سے کم کیا جا سکتا ہے۔