ایران میں پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔ اس کا اعلان پاسدارانِ انقلاب نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، عالمی انٹرنیٹ مانیٹرنگ ادارے نیٹ بلاکس نے بھی صبح کے وقت ایران میں انٹرنیٹ ٹریفک میں معمولی بہتری رپورٹ کی۔ نیٹ بلاکس کے مطابق، ہفتے کی صبح ایران میں انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی میں ہلکا اضافہ دیکھا گیا، جو 200 گھنٹوں سے زائد تعطل کے بعد سامنے آیا۔
تاہم ادارے نے واضح کیا کہ مجموعی کنیکٹیوٹی ابھی بھی معمول کے تقریباً صرف 2 فیصد پر برقرار ہے اور انٹرنیٹ کی مؤثر اور مکمل بحالی کے کوئی واضح آثار ابھی نہیں ہیں۔
ایران: انٹرنیٹ سروسز بحال، مگر مکمل بحالی ابھی باقی








