جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے پونزی اسکیم اور شہریوں کے ساتھ آن لائن فراڈ کرنے کے کیس میں دو مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
سماعت کے دوران 12 گرفتار ملزمان عدالت میں پیش کیے گئے، جن میں 7 چینی شہری بھی شامل تھے۔ تاہم، دو چینی باشندے ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔ عدالت نے ان دونوں مفرور ملزمان کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کے خلاف سائبر کرائم کی شقوں کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان کی ضمانت پہلے ہی عدالت نے مسترد کر دی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی سرمایہ کاری اسکیمیں چلا کر شہریوں سے رقم ہتھیاتے تھے۔
آن لائن فراڈ کیس: 2 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری








