بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لندن: ایرانی سفارتخانے پر پرتشدد مظاہرہ، 4 پولیس اہلکار زخمی، 14 گرفتار

لندن میں ایرانی سفارتخانے کے باہر ہونے والے مظاہرے کے دوران 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
میٹ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ساؤتھ کنزنگٹن میں ایرانی سفارتخانے کے باہر پیش آیا، جہاں کم از کم 14 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین میں سے ایک شخص نے سفارتخانے پر لہرانے والا ایرانی پرچم اتار دیا، جس کے بعد صورتحال پرتشدد ہو گئی۔
پولیس نے گرفتار افراد پر تشدد، ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں پر حملے، املاک کو نقصان پہنچانے اور بغیر اجازت سفارتی مقام پر داخل ہونے کے الزامات عائد کیے ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی اور مزید حالات پر قابو پانے کے لیے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔