کراچی میں آتشزدگی کے باعث گل پلازہ عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے جبکہ فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آگ رات گئے پلازہ کے گراؤنڈ پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عمارت کے تین میں سے دو حصے زمین بوس ہوگئے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
عمارت کے حصے منہدم ہونے کے باعث متعدد افراد کے اندر دبے ہونے کا خدشہ ہے، آتشزدگی کے بعد سے کئی افراد تاحال لاپتا ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کی جانب سے آگ پر مکمل قابو پانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ عمارت مکمل طور پر جل چکی ہے جس کے باعث اربوں روپے کا نقصان ہوگیا۔
گل پلازہ میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا تھا۔








