بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چھاچھرو، مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی دورانِ علاج دم توڑ گئی، پولیس

 

تھرپار(نیوزڈیسک) تحصیل چھاچھرو میں مبینہ زیادتی کانشانہ بننےوالی لڑکی دوران علاج دم توڑگئی۔پولیس کےمطابق افسوسناک واقعہ تین روز قبل چھاچھرو کے نواحی گاؤں کھڈی میں پیش آیا تھا،متاثرہ لڑکی نےبدنامی کے خوف کےباعث خودکشی کی کوشش کی،جس کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی۔

لڑکی کےوالد کے مطابق دو ملزمان رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہوئے اور مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی،جس کے صدمے سے ان کی بیٹی شدید ذہنی دباؤ کا شکارہوگئی،والد کاکہنا ہے کہ بیٹی نے صدمے کے باعث اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کےمطابق زخمی لڑکی کوتشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیاگیا،تاہم وہ جانبرنہ ہو سکی، پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیےچھاچھرو اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

واقعے میں نامزد دو ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہےاورانکےخلاف زیادتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔